پاکستان کا یو اے ای کو 3.5 ارب ڈالر واپس کرنے کا فیصلہ

یو اے ای نے عالمی صورتحال کے تناظر میں رقم واپسی کا مطالبہ کیا تھا، دو ارب ڈالر رواں ماہ دے دیے جائیں گے


ارشاد انصاری April 03, 2026

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 3.5 ارب ڈالر قرض واپس کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پاکستان 3.5 ارب ڈالر میں سے دو ارب ڈالر اسی مہینے کے آخر میں ابوظبی کو واپس کرے گا، یہ رقم پاکستان کے اکاوٴنٹ میں سیف ڈپازٹ کے طور پر موجود تھی۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایاکہ پاکستان اس رقم پر 6 فیصد کی شرح سے سود ادا کررہا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یواے ای اس رقم کو پہلے سالانہ بنیاد پر رول اوور کررہا تھا، دسمبر 2025 میں یہ رقم ایک مہینے کیلئے اور پھر دو مہینے کیلئے رول اوور کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر یو اے ای نے رقم کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔