ڈاکٹرطاہرالقادری اور عمران خان سے مذاکرات کے لئے 2 الگ الگ حکومتی کمیٹیاں تشکیل
کمیٹیوں میں حکومتی وزرا کے علاوہ گورنر پنجاب و سندھ، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کے رہنما شامل ہیں
حکومت نے ڈاکٹرطاہرالقادری اور عمران خان سے مذاکرات کے لئے الگ الگ حکومتی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔
ایکپسریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کرنے والی کمیٹی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ، رہنما پیپلز پارٹی اعتزاز احسن، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کے علاوہ جماعت اسلامی کے رہنما شامل ہوں گے۔ پاکستان عوامی تحریک سے مذاکرات کے لئے حکومتی کمیٹی میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک، حیدر عباس رضوی اور احسن اقبال شامل ہوں گے۔
مذاکراتی کمیٹیاں وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے رسمی منظوری کے بعد اپنا کام شروع کریں گی جب کہ اس سے قبل وزیراعطم کمیٹیوں کے ارکان سے ملاقات بھی کریں گے۔