بھارت میں انتخابی دھاندلی اور ملی بھگت سے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکے کیخلاف ہنگامے پھوٹ پڑے۔
بی جے پی کی ووٹر لسٹوں میں ہیراپھیری، جعل سازی اور منظم دھاندلی کیخلاف مشتعل عوام ملک بھر میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ووٹر لسٹوں کی اسپیشل انٹینسو ریویژن پر کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے اور مالدہ ضلع میں عوام نے دفاتر کا گھیراؤ کرکے 7 عدالتی افسران کو یرغمال بنا لیا۔
رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال کے عوام انتخابات سے قبل ووٹر لسٹوں سے نام نکالے جانے کیخلاف شدید احتجاج کر رہے ہیں۔ نئی ووٹرز لسٹوں کے ناموں کا جائزہ لینے والے عدالتی افسران کو مودی کے آلہ کار قرار دے کر ان کا گھیراؤ کیا جا رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں انتخابات سے قبل توڑ پھوڑ اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام مودی کے اوچھے ہتھکنڈوں کو پہچان چکے ہیں۔ یہ دھاندلی عوامی رائے کو دبانے اور آمریت مسلط کرنے کا ثبوت ہے۔