عراقی اور کرد افواج کا داعش سے موصل کے ڈیم کا قبضہ چھڑوانے کا دعویٰ

موصل کے ڈیم پر اب بھی ہمارا قبضہ ہے، داعش کا ٹویٹر پر پیغام


ویب ڈیسک August 18, 2014
2 روز قبل بھی موصل کے ڈیم سے داعش کا قبضہ چھڑوانے کے لئے عراقی اور کرد فوج نے زمینی حملہ کیا تھا۔ فوٹو: فائل

NEW DELHI/GILGIT: عراقی اور کرد سیکیورٹی فورسز نے موصل کے ڈیم سے دولت اسلامی عراق و شام (داعش) کا قبضہ چھڑوانے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی فوج کے ترجمان نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ سیکیورٹی فورسز نے کرد فوج کے ساتھ مل کر عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل میں واقع ڈیم سے داعش جنگجوؤں کو پیچھے دھکیلتے ہوئے اس کا ایک بار پھر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ دوسری جانب داعش جنگجوؤں کے حامیوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ڈیم پر اب بھی ہمارا قبضہ ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی موصل کے ڈیم سے داعش کا قبضہ چھڑوانے کے لئے عراقی اور کرد فوج نے زمینی حملہ کیا تھا جب کہ امریکی فضائیہ نے بھی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی ،داعش نے چند ماہ قبل موصل شہر پر قبضہ کیا تھا جب کہ موصل کا ڈیم دریائے دجلہ پر بنایا گیا ہے جس سے شمالی عراق کے بڑے علاقے کو بجلی اور پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |