نارووال: اوباش نوجوانوں کی بات نہ ماننا طالبہ کا جرم بن گیا، جنسی ہوس کےبعد تشدد کا نشانہ بنادیا گیا

 طالبہ اکیڈمی سے واپس جا رہی تھی کہ ملزمان زبردستی کھیتوں میں لے گئے


ویب ڈیسک April 04, 2026

پنجاب کے ضلع نارووال میں اوباش نوجوانوں کی بات نہ ماننا طالبہ کا جرم بن گیا جہاں جنسی ہوس پوری کرنے کے لیے تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ تھانہ کوٹ نیناں کی حدود کے گاؤں بہلول پور میں پیش آیا جب کہ طالبہ اکیڈمی سے واپس جا رہی تھی کہ ملزمان زبردستی کھیتوں میں لے گئے۔

اوباش نوجوانوں نے طالبہ کو جنسی ہوس کا نشانہ بنایا جب کہ طالبہ کی جانب سے مزاحمت کرنے پر اسے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

نارووال پولیس نے کہا کہ گھناؤنے فعل میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے، انہیں جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔