پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اچانک کمی ، پس پردہ وجہ سامنے آگئی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی مداخلت کام گئی۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ صدر ن لیگ میاں نواز شریف نے پیٹرول کی قیمت کم کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا، میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے درمیان تفصیلی مشاورت ہوئی، نواز شریف اور شہباز شریف کے مشاورت میں عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں فوری کمی کی ہدایت دی، تاکہ مہنگائی کے دباؤ میں کمی لائی جا سکے، وزیراعظم میاں شہباز شریف نے صدر مسلم لیگ ن لیگ کی رہنمائی میں فوری طور پر قیمت کم کرنے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے کفایت شعاری پروگرام پر مکمل عملدرآمد پر بھی زور دیا، آنے والے دنوں میں مہنگائی اثرات کم کرنے کےلئے مزید اعلانات بھی متوقع ہیں۔