موٹروے ایم-5 پر کیمروں کی حالیہ چوری کی خبر بے بنیاد ہے، ترجمان

موٹر وے پر نصب شدہ آئی ٹی ایس سرویلنس کیمرے متعلقہ انتظامیہ نے خود اتارے تھے، موٹروے سینٹرل ریجن


ویب ڈیسک April 04, 2026

موٹروے سینٹرل ریجن کے ترجمان  نے کہا ہے کہ موٹروے ایم-5 پر کیمروں کی حالیہ چوری کی خبر بے بنیاد ہے۔

اپنے ایک بیان میں ترجمان سنٹرل ریجن سید عمران احمد نے کہا کہ موٹر وے پر نصب شدہ آئی ٹی ایس سرویلنس کیمرے متعلقہ انتظامیہ نے خود اتارے تھے، ون نیٹ ورک انتظامیہ نے یہ اقدام سکیورٹی و انتظامی بنیادوں پر دسمبر 2023 میں کیا تھا۔

ترجمان سنٹرل ریجن نے کہا کہ زیر گردش خبریں ایک پرانے معاملہ کو حالیہ واقعہ بنا کر پیش کر رہی ہیں. جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، موٹروے پر نگرانی کے متبادل و مؤثر انتظامات موجود ہیں۔