کویت کی ایئرلائن کا پاکستان کیلیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ

ہفتے میں دو پروازیں کویت سے پشاور اور سیالکوٹ کیلیے چلائی جائیں گی


آفتاب خان April 04, 2026

الجزیرہ ائیرلائن نے کویت سے پشاور اور سیالکوٹ کے لیے پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کردیا۔

کویت کی نجی الجزیرہ ائیرلائن نے پشاور اور سیالکوٹ کیلیے ہفتہ وار دو پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی اعلامیے کے مطابق پشاور اور سیالکوٹ کیلیے پروازیں دمام کے راستے آپرٹ کی جائیں گی جبکہ ان کا آغاز 15 اپریل سے ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق پشاور کیلیے پہلی پرواز 17 اپریل کو روانہ ہوگی جبکہ سیالکوٹ سے پروازیں بدھ اور جمعہ کو چلائی جائیں گی جبکہ واپسی کی فلائٹس جمعرات اور ہفتہ ہوں گی۔

کویت سے پشاور کے لئے جمعہ اور اتوار جبکہ پشاورسے کویت کیلیے پروازیں ہفتہ اورپیرکو  آپریٹ کی جائیں گی۔

ایئرلائن کی جانب سے کویت اور دمام کے مابین مسافروں کوآمدورفت کی فضائی سفرکی  سہولیات فراہم کی جائیں گی۔