کراچی: درخشاں پولیس کا فحش ڈانس پارٹی پر چھاپہ، 21 مرد و خواتین گرفتار

ڈانس پارٹی میں تیز آواز میں میوزک سسٹم کے ساتھ مضرِ صحت حقہ، شیشہ کا استعمال بھی کیا جا رہا تھا، پولیس


ویب ڈیسک April 05, 2026

درخشاں پولیس نے فحش ڈانس پارٹی پر کارروائی کے دوران 16 مردوں اور 5 خواتین کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق درخشاں پولیس نے خفیہ اطلاع پر ڈی ایچ اے فیز 6 چھوٹا نشاط کمرشل لین 4 میں واقع کیفے کے کلب میں کارروائی کرتے ہوئے کلب میں جاری فحش ڈانس پارٹی کو ناکام بنا دیا۔

پولیس حکام کے مطابق  کلب جہاں تیز آواز میں میوزک سسٹم کے ساتھ فحش ڈانس پارٹی منعقد کی جا رہی تھی اور مضرِ صحت حقہ، شیشہ کا استعمال بھی کیا جا رہا تھا۔

کارروائی کے دوران 16 مرد اور 5 خواتین کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا جبکہ  فروا نامی خاتون اور دیگر چند افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کو فحش حرکات، بلند آواز میں میوزک پر نازیبا رقص اور حقہ، شیشہ استعمال کرنے پر گرفتار کیا گیا، پولیس نے موقع سے 3  حقہ، شیشہ، 11 مختلف فلیورز اور ہیوی سائز اسپیکر تحویل میں لے لیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 226/2026 بجرم دفعات 294/269/270/34 اور 4/6 ساؤنڈ سسٹم آرڈیننس 2015 کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔