پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ کے ضمنی الیکشن کے لیے 9 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین ہوں گے۔
پارلیمانی بورڈ میں سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، اکبر ایوب خان، پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور جنرل سیکرٹری علی اصغر خان شامل ہیں۔
اعلامیے کے مطابق بورڈ کے دیگر ارکان میں محمد عاطف خان، شاہد خان خٹک، صبغت اللہ خان اور علی خان جدون بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر شوکت علی یوسفزئی نے بھی سینیٹ الیکشن کے ٹکٹ کے لیے درخواست دے رکھی ہے۔