پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے 167 رنز کا تعاقب 18 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر کیا۔
سلطانز کی جانب سے اسٹیو اسمتھ 53 جبکہ شان مسعود ناٹ آؤٹ 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ صاحبزادہ فرحان 32، جوش فلیپی 18 اور عرفات منہاس 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
گلیڈی ایٹرز کی جانب سے حسن نواز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سعود شکیل اور الزاری جوزف نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل ملتان سلطانز کے کپتان نے ٹاس جیتنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
گوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف دے دیا۔
گوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سعود شکیل 59 جبکہ بیون جیکبز 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ملتان سلطانز کے محمد نواز نے 3، عرفات منہاس نے 2 اور آشٹن ٹرنر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔