پی ایس ایل: حیدرآباد کنگزمین نے نیا اینتھم جاری کردیا

حیدرآباد کنگزمین ایونٹ میں تین میچز کھیل چکی ہے تاہم اب تک اسے فتح حاصل نہیں ہوسکی


اسپورٹس ڈیسک April 07, 2026

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز حیدرآباد کنگزمین نے نیا اینتھم جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کنگزمین کے آفیشل اکاؤنٹ سے ’سندھ جی دھرتی حیدرآباد‘ اینتھم کی ویڈیو جاری کی گئی۔

اینتھم کے شاعر اور پروڈیوسر ذیشان حسین ہیں جبکہ ساحر علی بگا اور نتاشہ بیگ نے آواز کا جادو جگایا ہے۔

خیال رہے کہ حیدرآباد کنگزمین پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن میں شامل ہونے والی دو نئی ٹیموں میں سے ایک ہے۔

حیدرآباد کنگزمین ایونٹ میں تین میچز کھیل چکی ہے تاہم اب تک اسے فتح حاصل نہیں ہوسکی۔