راولپنڈی: 15 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے والا شخص گرفتار،

مدعی مقدمہ نے کہا کہ زیر حراست شخص میری بیٹی کو بلیک میل کر کے  زیادتی کرتا رہا،


ویب ڈیسک April 07, 2026

راولپنڈی کی دھمیال پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 15 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے والا شخص گرفتار کرلیا۔

مدعی مقدمہ نے کہا کہ زیر حراست شخص میری بیٹی کو بلیک میل کر کے  زیادتی کرتا رہا، دھمیال پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی صدر انعم شیر نے کہا کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل پراسس کروایا جا رہا ہے، زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، خواتین بچوں سے زیادتی یا ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہیں۔