پاکستانی باکسر سمیر خان کی اسپورٹس مین اسپرٹ کی ویڈیو وائرل

سمیر خان کا یہ سادہ مگر بامعنی عمل سرحدوں سے بالاتر ہو کر عزت اور وقار کا پیغام دیتا ہے


اسپورٹس ڈیسک April 07, 2026

پاکستانی باکسر سمیر خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں ان کے شاندار اسپورٹس مین اسپرٹ کو سراہا جا رہا ہے۔

یہ واقعہ چند ماہ قبل ایک بین الاقوامی ایونٹ کے دوران پیش آیا تھا جہاں انہوں نے ایک ایسا قدم اٹھایا جس نے سب کے دل جیت لیے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سمیر خان کی نظر زمین پر پڑے بھارتی پرچم پر پڑتی ہے، جسے وہ فوراً اٹھا کر احترام کے ساتھ میز پر رکھ دیتے ہیں۔

ان کا یہ سادہ مگر بامعنی عمل سرحدوں سے بالاتر ہو کر عزت اور وقار کا پیغام دیتا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلوں کے مقابلے عموماً جذبات سے بھرپور ہوتے ہیں مگر اس واقعے نے ثابت کیا کہ اصل کھیل دوستی اور احترام کا نام ہے۔

صارفین نے سمیر خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل انسانیت اور بھائی چارے کی بہترین مثال ہے۔