شہریار خان پاکستان کرکٹ بورڈ کے بلا مقابلہ چیرمین منتخب

شہریار خان کے علاوہ کسی بھی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے جس کے باعث وہ بلامقابلہ ہی چیرمین منتخب ہوگئے


ویب ڈیسک August 18, 2014
شہریار خان اس سے قبل 2003 سے 2006 تک بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین رہ چکے ہیں۔ فوٹو؛آن لائن

نواب زادہ شہریار خان بلا مقابلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین منتخب ہو گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی بی کے نئے آئین کے تحت چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سائر علی کی سربراہی میں ہونے والے پہلے انتخابات میں 10 رکنی گورننگ بورڈ نے 80 سالہ شہریار خان کو کرکٹ بورڈ کا نیا چیرمین منتخب کیا، پی سی بی کی گورننگ باڈی میں 4 نمائندے ٹاپ ریجن سے، 4 ضلعی ریجن سے اور 2 ٹینکو کریٹس شامل تھے، پی سی بی نے چیرمین کے انتخابات کے لئے کاغذات جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اگست رکھی تھی تاہم اس دوران شہریار خان کے علاوہ کسی بھی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے جس کے باعث وہ بلامقابلہ ہی چیرمین پی سی بی منتخب ہوگئے۔

واضح رہے کہ نواب زادہ شہریار خان اس سے قبل 2003 سے 2006 تک پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین جب کہ ماضی میں پاک بھارت کرکٹ ڈپلو میسی کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کر چکے ہیں اس کے علاوہ شہریار خان اردن، فرانس اور برطانیہ میں سفیر کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |