ٹرمپ باؤلے کتے کی طرح خون کا پیاسا ہے، امریکی عہدیدار

صدر ٹرمپ اپنی انتظامیہ میں سب سے زیادہ جارحانہ مؤقف رکھنے والے فرد ہیں، سینئر امریکی عہدیدار


ویب ڈیسک April 07, 2026
فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے ٹرمپ کو ایران کی تہذیب مٹانے کی دھمکی پر انہیں ‘باؤلے کتے کی طرح خون کا پیاسا’ قرار دے دیا۔

امریکی خبررساں ادارے ایکسیوس کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ وہ ان کی حکومت میں سب سے زیادہ جارحانہ مؤقف رکھنے والے فرد ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اگر صدر کو معاہدہ ہوتا ہوا نظر آیا وہ ممکنہ طور پر روکیں گے لیکن یہ فیصلہ صرف اور صرف وہ خود کرسکتے ہیں۔

خبررساں ادارے نے دعویٰ کیا کہ اس رپورٹ کی تیاری میں امریکی انتظامیہ کے 6 عہدیداروں کے انٹرویو کیے گئے جو ٹرمپ کے خیالات یا موجودہ تنازع پر جاری سفارت کاری کی براہ راست معلومات رکھتے ہیں۔

امریکی انتظامیہ کے ایک اور عہدیدار نے سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگزیتھ اور سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو کی جانب سے ٹرمپ کو جنگ کے لیے اکسانے کے تاثر کو کم کرتے ہوئے بتایا کہ ‘صدر ٹرمپ ایک باؤلے کتے کی طرح انتہائی خون کے پیاسے ہیں’۔

دونوں وزرا کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان وزرا کے خیالات صدر کے مقابلے میں کبوتر جیسے ہیں۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے موجودہ کشیدگی ختم کرنے کے لیے امریکا کے ساتھ معاہدہ نہیں کیا تو آج رات ایران کی پوری تہذیب ختم کردی جائے گی۔