مسلم لیگن کے رکن سندھ اسمبلی عرفان اللہ مروت کی کامیابی کا نوٹی فکیشن واپس

خالی قرار دی گئی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جلد جاری کردیا جائے گا، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک August 18, 2014
عرفان اللہ مروت کی کامیابی کو متحدہ قومی موومنٹ کے رؤف صدیقی نے چیلنج کیا تھا۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 114 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن عرفان اللہ مروت کی کامیابی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق الیکشن ٹریبول کے فیصلے کے مطابق عرفان اللہ مروت کی رکنیت ختم کردی ہے۔ خالی قرار دی گئی نشست پر جلد از جلد ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا جائے گا تاکہ عوام اپنا نمائندہ منتخب کرسکیں۔

واضح رہے کہ عرفان اللہ مروت کی کامیابی کو متحدہ قومی موومنٹ کے رؤف صدیقی نے چیلنج کیا تھا۔ انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ عرفان اللہ مروت نے انتخابی ضابطوں اور قوانین کی شدید خلاف ورزی کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |