ایران، امریکا مذاکرات کی کوریج کے لیے عالمی میڈیا کی بڑی تعداد پاکستان پہنچےگی

بیرونی ممالک سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے پاکستانی ویزہ کے لیے درخواست جمع کرادی۔


ویب ڈیسک April 08, 2026


 امریکا اور ایران سیز فائر کے بعد پاکستان عالمی توجہ کا مڑکز بن گیا جب کہ امریکا ایران مذاکرات بروز جمعہ 10 اپریل کو آسلام آباد میں ہونگے۔

جمعے کو اسلام اباد میں ہونے والے مذاکرات کی کوریج کے لیے عالمی میڈیا کی بڑی تعداد پاکستان پہنچے گی۔

بیرون ممالک کے صحافیوں نےپاکستان ویزہ کے لیے درخواست کردی، پوری دنیا کا میڈیا ان مذاکرات کو کور کرنے کا خواہاں ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکا اور یورپی ممالک سے بڑی تعداد میں صحافی پاکستان پہنچیں گے، بھارت سے بھی صحافیوں کی بڑی تعداد پاکستان پہنچے گی، دہلی میں ویزہ کے خواہشمند صحافیوں نے ہائی کمشن سے رابطہ کیا ہے۔