بیرسٹر سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

بیرسٹر سلمان صفدر عدالت کے احکامات ہمراہ لے کر جیل پہنچے اور ملاقات کے لیے گیٹ نمبر 5 سے اندر گئے


ویب ڈیسک April 08, 2026

عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی اجازت ملنے کے بعد اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق وہ گیٹ نمبر 5 سے اندر روانہ ہوئے تاکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے 190 ملین پاونڈ اسکینڈل کے مرکزی اپیلوں پر مشاورت کر سکیں۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ انہیں بانی کے ساتھ دلائل کی تیاری اور قانونی مشاورت کے لیے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

اس دوران بانی کے خلاف 190 ملین پاونڈ کی مرکزی اپیلیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہیں۔ بیرسٹر سلمان صفدر عدالت کے احکامات ہمراہ لے کر جیل پہنچے اور ملاقات کے لیے گیٹ نمبر 5 سے اندر گئے۔