ایم کیوایم کا حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں شامل کیے جانے پر تحفظات کا اظہار

ایم کیوایم موجودہ صورتحال میں غیر جانبدار کردار ادا کرنا چاہتی ہے، ذرائع


ویب ڈیسک August 18, 2014
حکومت کا حصہ بن کر کمیٹی میں شمولیت ایم کیوایم کی ساکھ کو متاثر کرسکتی ہے،ذرائع۔

ایم کیوایم نے عوامی تحریک سے مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی میں شامل کیے جانے پر تحفظات کا اظہار کردیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ نے حکومت کی جانب سے عوامی تحریک سے مذاکرات کے لیے کمیٹی میں شامل کیے جانے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم موجودہ صورتحال میں غیر جانبدار کردار ادا کرنا چاہتی ہے اس لیے ایم کیو ایم کی حکومت کا حصہ بن کر کمیٹی میں شمولیت اس کی ساکھ کو متاثر کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ڈاکٹر طاہرالقادری سے مذاکرات کے لیے گورنر پنجاب چوہدری سرور،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد،حیدر عباس رضوی،رحمان ملک اور احسن اقبال کے نام شامل کئے ہیں جس کی منظوری وزیراعظم دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں