اسلام آباد مذاکرات، مولانا فضل الرحمان کا بھی احتجاجی مظاہرے ملتوی کرنے کا اعلان

اسلام آباد میں محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے رہائش گاہ پر ملاقات، سفارتی اقدامات سے آگاہ بھی کیا


ویب ڈیسک April 08, 2026

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئندہ جمعے کو مہنگائی کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے 9 اپریل کو راولپنڈی میں ہونے والا احتجاج ملتوی کرنے کے بعد جے یو آئی سربراہ نے بھی احتجاجی مظاہروں کی کال واپس لے لی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی اسلام آباد میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں وزیر داخلہ نے جے یو آئی سربراہ سے احتجاج ملتوی کرنے کی درخواست کی۔

محسن نقوی نے سفارتی کامیابی اور پاکستان کے اقدامات پر جے یو آئی سربراہ کو اعتماد میں لیا جس پر مولانا فضل الرحمان نے مسرت کا اظہار کیا۔

ملاقات میں سنیٹر مولانا عطاء الرحمان،علامہ راشد محمود سومرو سمیت دیگر جے یو آئی عہدیدار شریک تھے۔