لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعے میں پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔
چوکی راجہ مارکیٹ پولیس کے مطابق ملزم عمران کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کر کے حراست میں لیا گیا۔
اجتماعی زیادتی کے واقعے میں پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ چوکی راجہ مارکیٹ پولیس کے مطابق ملزم عمران کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کر کے حراست میں لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے خاتون کو گھر میں کام دلوانے کے بہانے کلمہ چوک بلایا اور موٹر سائیکل پر سوار کرکے گارڈن ٹاؤن میں واقع ایک گھر لے گیا، جہاں اس نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ملزمان نے خاتون کی نازیبا ویڈیو بھی بنائی اور کسی کو بتانے پر ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔
متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ایک نامزد اور دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم نے کہا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔