پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈیوون کونوے 59 اور محمد فائق 34 رنز بناکر ناقابل شکست رہے


اسپورٹس ڈیسک April 09, 2026

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سولہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 101 رنز کا ہدف باآسانی 10.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ڈیوون کونوے 59 اور محمد فائق 34 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ سمیر منہاس 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے واحد وکٹ شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کی۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کی ٹیم پہلے ہی اوور میں وکٹ گنوانے کے باعث ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور 100 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

یہ پی ایس ایل کی تاریخ میں کراچی میں بننے والا کم ترین اسکور ہے۔

سکندر رضا 25، حسیب اللہ خان 19، آصف علی 15 اور عبداللہ شفیق 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دیگر کوئی بلے باز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کرس گرین نے 3، عماد وسیم، شاداب خان اور رچرڈ گلیسن نے 2،2 جبکہ فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔