بلوچستان اسمبلی میں سول نا فرمانی اور آزادی وانقلاب مارچ کیخلاف قرارداد متفقہ طورپرمنظور
اسلام آباد میں دھرنوں اور غیر آئینی مطالبات سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تشویش ہے،قرار داد کا متن
بلوچستان اسمبلی میں سول نافرمانی،آزادی وانقلاب مارچ کے خلاف مشترکہ قرار داد متفقہ طورپر منظور کرلی گئی ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر جان محمد جمالی کی سربراہی میں ہوا جس میں سینئر صوبائی وزیر ثناءاللہ زہری کی جانب سے عمران خان کے سول نافرمانی کے اعلان اور آزادی و انقلاب مارچ کے خلاف ایک مشترکہ قرار داد پیش کی گئی جسے ایوان نے متفقہ طورپر منظور کرلیا ۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے اسلام آباد میں دھرنوں اور غیر آئینی مطالبات سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تشویش ہے جبکہ اسمبلی جمہوری نظام کے خلاف غیر آئینی اور غیر قانونی سازشوں کی بھی مذمت کرتی ہے۔
قرار داد میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاسی مسائل کا حل صرف اور صرف سیاسی طریقہ کار، آئین اور قانون میں موجود ہے جبکہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی جانب سے اس طرح کا عمل آئین،جمہوری نظام ار خود عوام کے خلاف گہری سازش ہے۔