پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کا فیفا سیریز میں پہلا میچ جیت کر شاندار آغاز

پاکستان نے اپنی سب سے بڑی جیت کا ریکارڈ بھی توڑ دیا


زبیر نذیر خان April 10, 2026

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم نے فیفا سیریز میں اپنا پہلا میچ جیت کر شاندار آغاز کیا۔

آئیوری کوسٹ میں کھیلی جانے والی سیریز میں پاکستان ویمن ٹیم نے ٹرکس اینڈ کیکوس آئی لینڈز کے خلاف 8 گول سے تاریخی کامیابی حاصل کر لی،پاکستان نے اپنی سب سے بڑی جیت کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

کھیل کے پہلے اپ کے خاتمے تک پاکستان کو 4 گول کی سبقت حاصل تھی،دوران میچ پاکستان ویمن ٹیم نے حریف ٹیم پر مسلسل دباؤ رکھا۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر  صدر محسن گیلانی نے پاکستان ویمن ٹیم کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد بھی دی ہے۔

لیلی بنارس،  اقصیٰ مشتاق اور مریم محمودنے دو دو مرتبہ گیند کو جال میں پہنچایا جبکہ نادیہ خان اور اسرا خان نے ایک ایک گول کیا۔