تحریک انصاف میں اسمبلی نشستوں سے استعفوں کے معاملے پر اختلافات سامنے آگئے

تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی نے پارٹی کارکنان سے استعفے طلب کرنے کی سخت مخالفت کردی


ویب ڈیسک August 18, 2014
استعفے دینے سے ملک میں مڈ ٹرم انتخابات نہیں ہوں گے،جاوید ہاشمی، فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف میں اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے معاملے پر اختلافات سامنے آگئے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی کے اراکین اسمبلی سے استعفے طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کی تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی نے مخالفت کردی۔ جاوہد ہاشمی کا کہنا تھا کہ پارٹی ارکان سے استعفے لینے سے قبل ایک بار سوچا بچار کیا جائے کیونکہ استعفے دینے سے ملک میں مڈ ٹرم انتخابات نہیں ہوں گے جبکہ انہوں نے کور کمیٹی کے ارکان سے سوال کیا کہ استعفے دے کر دوبارہ اتنی نشستیں جیتی جاسکتی ہیں جو اس وقت تحریک انصاف کے پاس موجود ہیں۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ استعفوں کے معاملے پر پارٹی کارکنوں کو مطمئن کیا جائے اس کے بعد کسی بھی فیصلے پر پہنچا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں