آصف علی کے بعد بھارتی بلے باز کا 150 چھکّوں کی پریکٹس کا دعویٰ

بھارتی بلے باز آئی فرنچائز لکھنؤ سپر جائنٹس کی نمائندگی کرتے ہیں


ویب ڈیسک April 10, 2026

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز لکھنؤ سپر جائنٹس کے مڈل آرڈر بلے باز مُوکُل چوہدری کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ 100 سے 150 چھکّے مارنے کی پریکٹس کرتے ہیں۔

جمعرات کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف لاکھنؤ سپر جائنٹس کو میچ جتوانے کے بعد پریس کانفرنس میں مُوکُل چوہدری کا کہنا تھا کہ ان کا جسم قدرتی طور پر تھوڑا زیادہ طاقتور ہے۔ وہ روزانہ 100 سے 150 چھکّے مارنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ پانچ چھ ماہ سے بہت زیادہ پریکٹس کر رہے ہیں اس لیے یہ ان کے گیم کا حصہ بن گیا ہے۔

انہوں نے 17 ویں اوور میں چھکّے کے لیے کھیلے گئے شاٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچپن سے اس شاٹ کی پریکٹس کر رہے ہیں۔ وہ اس شاٹ (ہیلی کاپٹر شاٹ) کو ہمیشہ سے پسند کرتے آئے ہیں اور جس طرح دھونی اننگز کو ختم کرتے ہیں۔

واضح رہے ماضی میں سابق پاکستانی مڈل آرڈر بلے باز بھی نیٹس میں 150 چھکّے مارنے کی پریکٹس کا دعویٰ چکے ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے اپنے بیان سے متعلق وضاحت جاری کی تھی۔