پاکستان میں موجود وفد دل و جان سے ملکی مفادات کا دفاع کر رہا ہے؛ ایرانی صدر

مذاکرات کا نتیجہ جو بھی نکلے حکومت کے اپنے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے


ویب ڈیسک April 11, 2026
لبنان پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو ایران جنگ بندی سے دستبردار ہوسکتا ہے

پاکستان کی میزبانی میں امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی مذاکرات شروع ہوگئے اور اس دوران ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کا اہم بیان سامنے آگیا۔

ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ٹوئٹ پر لکھا کہ اعلیٰ سطح کا ایرانی وفد پاکستان میں امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے موجود ہے۔

انھوں نے مزید لکھا کہ یہ وفد دل و جان سے ایران کے مفادات کا دفاع کر رہا ہے اور امریکا کے ساتھ بہادری سے مذاکرات کرے گا۔

ایرانی صدر نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ کسی بھی صورت میں حکومت اپنے عوام کی خدمت ایک لمحے کے لیے بھی نہیں روکے گی۔

صدر مسعود پزیشکیان نے مزید کہا کہ امریکا کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات کا نتیجہ جو بھی نکلے، حکومت عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

یاد رہے کہ صدر مسعود پزیشکیان کا یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی مذاکرات پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں شروع ہوگئے ہیں۔