فیکٹری ایریا اور کاہنہ پولیس نے کمسن بچوں سے بد فعلی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
اے ایس پی ڈیفنس کی سربراہی میں ایس ایچ او فیکٹری ایریا نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ادیب کو گرفتار کیا، متاثرہ بچے کے والد فاروق احمد کی مدعیت میں نامزد ملزم ادیب کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایس ایچ او فیکٹری ایریا اسد عباس کے مطابق بچہ گھر سے باہر چیز لینے گیا تھا تو گلی میں سروس اسٹیشن پر کام کرنے والا درندہ بچے کے منہ پر ہاتھ رکھ کر سروس اسٹیشن میں لے گیا، ملزم نے بچے کو سروس اسٹیشن کی چھت پر لے جا کر زبردستی بد فعلی کا نشانہ بنایا۔
دریں اثنا کاہنہ پولیس نے بھی 8 سالہ بچے سے مار پیٹ اور بد فعلی کی کوشش میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کو بوگن گاؤں سے ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے ٹریس کیا گیا۔
8 سالہ طیب اسکول سے گھر واپس جا رہا تھا ملزم زبردستی بچے کو کھیتوں میں لے گیا، ملزم بچے سے مار پیٹ کرتا رہا اور بد فعلی کرنے کی بھی کوشش کی، ملزم سہیل کیخلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا۔