ریڈزون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف تمام ادارے ریاست کیساتھ ہوں گے خواجہ آصف

فوج ایک عظیم فریضہ انجام دے رہی ہے اور ہم اس تمام معاملے میں اسے ملوث کرنا نہیں چاہتے، وزیر دفاع


ویب ڈیسک August 18, 2014
ریڈ زون کی خلاف ورزی کرنے پر قانون فوری حرکت میں آئے گا، وزیر دفاع ، فوٹو: فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم کسی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے جبکہ ریڈ زون کی خلاف ورزی کرنے پر قانون سختی سے حرکت میں آئے گا۔


ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی اور جو بجلی و گیس کے بل ادا نہیں کرے گا ان کو فراہمی بند کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریڈ زون میں پہلے سے رینجرز،ایف سی اور پولیس کے اہلکار تعینات ہیں اگر کوئی گڑ بڑ ہوئی تو یہ ریاست کا فیصلہ ہے کہ ان کے خلاف کارروائی ہوگی اوراس دوران تمام ادارے ریاست کے ساتھ ہوں گے۔


خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے سول نافرمانی کا اعلان سن کر لوگوں میں مایوسی پھیل گئی اور وہ دھرنے سے چلے گئے، جس کی وجہ سے ان کو مزید ایک فیصلہ کرنا پڑا تا کہ لوگوں کو روک کر رکھا جائے، عمران خان یہ فیصلے حالات کے جبر کی وجہ سے کررہے ہیں اور یہ سیاسی بصیرت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج ایک عظیم فریضہ انجام دے رہی ہے ہم اس تمام معاملے میں ملوث کرنا نہیں چاہتے جبکہ قانون بھی ہمیں اس کی اجازت نہیں دیتا۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں