ورلڈکپ پاکستان کے خلاف گروپ میچ میں نیوزی لینڈ کو ’چالاکی‘ لے ڈوبی

میرے خیال میں ہماری شکست کی وجہ بیٹنگ آرڈر نہیں بلکہ خراب فیلڈنگ ہے، ٹیلر


Sports Desk September 25, 2012
میرے خیال میں ہماری شکست کی وجہ بیٹنگ آرڈر نہیں بلکہ خراب فیلڈنگ ہے، ٹیلر فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کے خلاف گروپ ڈی میچ میں نیوزی لینڈ کی 'چالاکی' اسے لے ڈوبی۔

بنگلہ دیش پرکامیابی کے بعد کیویز کا اعتماد کافی بلند تھا اس لیے بیٹنگ آرڈر میں ردوبدل سے پاکستانی اسپن بولنگ اٹیک کا سامنا کرنے کی حکمت عملی اختیار کی۔

اس کے تحت کین ولیمسن اور روب نکول سے اوپننگ کرائی گئی، ڈینیئل ویٹوری کو روزٹیلر، جیکب اورم اور جیمز فرینکلن جیسے ہارڈ ہٹر سے بھی اوپر نمبر 4 پر ترقی دی گئی، کپتان خود چھٹے نمبر پر بیٹنگ کیلیے آئے مگر بیٹنگ آرڈر میں اکھاڑ پچھاڑ کا کوئی خاص فائدہ نہیں ہوا،ٹیلر کا کہنا ہے کہ ہم رائٹ ہینڈ لیفٹ ہینڈ کمبی نیشن چاہتے تھے۔

ولیمسن سے اوپننگ کا فیصلہ پہلے ہی ہوچکا تھا، میرے خیال میں ہماری شکست کی وجہ بیٹنگ آرڈر نہیں بلکہ خراب فیلڈنگ ہے، ہم نے چند کیچز ڈراپ کرنے کے ساتھ ابتدائی 10 اوورز میں کافی رنز دے دیے جس سے مشکلات میں اضافہ ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں