بہترین کھلاڑیوں کی فراوانی بھارت کیلیے پلیئنگ الیون کا انتخاب درد سر بن گیا

سپر 8 میں بھارت کا سامنا آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور ممکنہ طور پر پاکستان جیسی مضبوط ٹیموں سے ہوگا۔


AFP September 25, 2012
سپر 8 میں بھارت کا سامنا آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور ممکنہ طور پر پاکستان جیسی مضبوط ٹیموں سے ہوگا۔ فوٹو: فائل

LODHRAN: بہترین کھلاڑیوں کی فراوانی کے باعث بھارت کیلیے پلیئنگ الیون کا انتخاب درد سر بن گیا۔

انگلینڈ کے خلاف گروپ اے کے آخری میچ میں ٹیم نے اپنے تین مستقل ممبران وریندر سہواگ، اسپنر روی چندرن ایشون اور فاسٹ بولر ظہیر خان کو باہر بٹھایا۔

اس نے نئے کمبی نیشن کی آزمائش کا خطرہ پہلے سے ہی اگلے مرحلے کیلیے کوالیفائی کرنے کی وجہ سے لیا تھا، ایک سال سے بھی زیادہ عرصہ بعد ہربھجن سنگھ کو میدان میں اتارا گیا جنھوں نے 12 رنز کے عوض چار وکٹیں لے کر سلیکشن مشکلات میں مزید اضافہ کردیا، اب پلیئنگ الیون میں جگہ کیلیے ان کا ایشون اور پیوش چائولہ کے ساتھ مقابلہ ہوگا۔

دھونی نے کہاکہ ہمارا مسئلہ اچھے کھلاڑیوں کی بہتات کا ہے مگر میں آپ کو یقین دلاسکتا ہوں کہ بہتر کھلاڑیوں کا زیادہ ہونا کسی ایک اچھے اضافی پلیئر کے نہ ہونے سے کہیں زیادہ بہتر ہے، اگلے رائونڈ میں بڑی ٹیمیں ہمارا انتظار کررہی ہیں، ہمیں بھی مستقل مزاجی کی ضرورت ہے۔

ہر میچ میں ہمیں بہترین کھیل پیش کرنا ہے، مجھے یقین ہے کہ اگلے تین مقابلوں میں بھی ہماری پرفارمنس بہترین رہے گی۔ واضح رہے کہ سپر 8 میں بھارت کا سامنا آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور ممکنہ طور پر پاکستان جیسی مضبوط ٹیموں سے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں