راولپنڈی میں مفت میت بس سروس کا آغاز

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب کے تین اضلاع میں مفت میت بس سروس کا آغاز کیا گیا ہے، اسپتالوں سے میت گھر منتقل کی جائے گی


صالح مغل April 15, 2026

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پنجاب میں فری میت منتقلی سروس  پروگرام کے تحت راولپنڈی میں بھی مفت سروس کا آغاز کردیا گیا۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لیے فری میت منتقلی سروس کا آغاز ابتدائی طور پر 3 اضلاع میں کیا گیا جن میں راولپنڈی بھی شامل ہے۔

اس سروس میں سرکاری اسپتالوں سے میت کو بالکل مفت گھر منتقل کیا جائے گا،اس مقصد کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ریسکیو 1122 کو گاڑیاں فراہم کی گی ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 راولپنڈی انجینئر صبغت اللہ نے گاڑیوں کی چابیاں ڈرائیورز کے حوالے کیں۔

اس موقع پر انجینئر صبغت اللہ نے میت منتقلی سروس کے ڈرائیورز کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ انجینئر صبغت اللّٰہ کا  کہناتھاکہ کہ شہری میت منتقلی سروس کے لیے ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر کال کریں۔

ادھر راولپنڈی فری میت منتقلی سروس کا آغاز ہونے پر 55 سالہ شہری عمران دل کے عارضے کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے، جو انتقال کرکے گئے کی پہلی  میت سروس کے زریعے انکے  گھر منتقل کی گئی،

 راولپنڈی کے شہریوں نے پنجاب حکومت کے انسانی ہمدردی کے اقدام کو سراہا ہے۔