امید ہے پاکستان اگلے بدھ کو ایک بار پھر مذاکرات کی میزبانی کرے گا، ایران

پاکستان کے ذریعے امریکا کو پیغامات بھیجنے اور وصولی کا سلسلہ جاری ہے، ایرانی دفتر خارجہ


ویب ڈیسک April 15, 2026

تہران:

ایران نے امریکا سے مذاکرات کے دوسرے دور کا عندیہ دے دیا اور کہا ہے کہ پاکستان کے ذریعے امریکا کو پیغامات بھیجنے اور وصولی کا سلسلہ جاری ہے، امید ہے اگلے بدھ کو اسلام ایک بار پھر مذاکرات کی میزبانی کرے گا۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے تہران میں پریس بریفنگ میں بتایا کہ امریکا سے مذاکرات کا ایک دور اسلام آباد میں ہوچکا، ایرانی وفد کی پاکستان سے وطن واپسی کے بعد امریکا سے پاکستان کے ذریعے کئی پیغامات کا تبادلہ ہوا، قوی امکان ہے کہ پاکستان بدھ کو ایک بار پھر مذاکرات کی میزبانی کرے گا۔

ترجمان نے تصدیق کی کہ پاکستان کے ذریعے امریکا سے تاحال پیغامات کے تبادلے کا تبادلہ اتوار سے جاری ہے، ہمیں پاکستانی ثالثوں کی جانب سے پیغامات موصول ہوئے، امریکا سے جنگ میں ایران کو پہنچے نقصانات کے ازالے پر بھی بات ہوئی، جنگے کے خاتمے پر بات ہوئی سات ہی ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے پر بھی مذاکرات ہوئے۔

ایک سوال پر ترجمان نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے حصول میں دلچسپی نہیں رکھتا،
ایران اپنے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کرے ، ایران کو خطے میں کسی بھی قسم کی مداخلت قبول نہیں۔

ایک اور صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ثالثی میں امریکا سے اب جو مذاکرات ہوں گے وہ جنگ بندی کے لیے ہوں گے۔

اسماعیل بقائی نے مزید بتایا کہ  ہمارا موقف واضح ہے ، ایران کا محاصرہ نہیں کیا جاسکتا، امریکا کا یہ اقدام جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے، خامنہ ای کا قتل امریکا کے ریکارڈ پر ایک بدنما داغ ہے۔