برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 94.49 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے۔
ایران اور امریکا کےحالیہ مذاکرات کے نتیجے میں آبنائے ہرمز کی صورتحال میں کچھ بہتری کی توقع کی جارہی ہے جس کے تحت برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہوکر 94.49 ڈالر تک آگئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 44 سینٹ کی کمی سے 94.49 ڈالر تک آئی ہے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس 90.59 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے۔
واضح رہے کہ برینٹ خام تیل، تیل کی قیمت کا ایک بینچ مارک ہے جس کے تحت یورپ، افریقہ اور مشرقِ وسطیٰ کی تیل کی تجارت اسی معیار کے حساب سے ہوتی ہے۔