امریکی وزیر دفاع کا ایران کے نئے سپریم لیڈر کی صحت کے بارے میں بڑا انکشاف

اسرائیلی حملے میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ان کے بیٹے کو ایران کا نیا سپریم لیڈر منتخب کیا گیا ہے


ویب ڈیسک April 16, 2026
معجزہ دیکھ لیں اور حق کیساتھ کھڑے ہوجائیں، ایرانی سپریم لیڈر کا جنوبی ہمسائیہ ممالک کو پیغام

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے پیٹاگون میں جنگ کی صوت حال پر پریس بریفنگ میں کئی اہم امور پر گفتگو کی اور متعدد حقائق سامنے رکھے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے پریس بریفنگ میں ایک بار پھر خبردار کیا کہ جنگ بندی پر ایران نے دانشمندانہ فیصلہ نہیں لیا تو امریکی فوج دوبارہ جنگ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

پریس بریفنگ کے بعد امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگستھ نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ ایک صحافی نے ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق بھی سوال کیا۔

یاد رہے کہ 28 فروری کو اسرائیلی حملے میں ایران کے رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای اپنے ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے جس کے چند روز بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر منتخب کیا گیا تھا۔

نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای عہدہ سنبھالنے کے بعد تاحال منظر عام پر نہیں آئے ہیں۔ نہ ان کا کوئی ویڈیو بیان آیا ہے۔ اب تک کے ان کے سارے بیانات سرکاری ٹی وی پر پڑھ کر سنائے گئے ہیں۔

جس سے ان کی زندگی سے متعلق افواہیں گرم ہیں جب کہ میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ مجتبٰی خامنہ ای اُسی حملے میں زخمی ہوگئے تھے جس میں ان کے والد شہید ہوئے ہیں۔

امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگستھ نے آج کی پریس بریفنگ میں اس سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ مجتبیٰ خامنہ ای زندہ ہیں لیکن شدید زخمی ہیں۔

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ مجتبیٰ خامنہ کے پیر پر چوٹ آئی ہے اور انھیں نہایت محفوظ اور حساس مقام پر طبی امداد دی جا رہی ہے تاہم ایران کی جانب سے اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔