فیس بک نے خفیہ شادی پکڑوا دی

خاتون کو اپنے شوہر کی فیس بک پر ایک اور خاتون کے ساتھ تصویر دیکھ کر علم ہوا اس کی پہلے سے 3 بیویاں ہیں

یہ بات اس قدر عجیب ہے کہ ناقابل یقین لگتی ہے لیکن ابتدائی تحقیقات میں حقیقت بظاہر یہی لگتی ہے، پولیس فوٹو : فائل

امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو اس وقت اپنی زندگی کا سب سے بڑا دھچکا لگا جب اسے فیس بک سے معلوم ہوا کہ اس کے شوہر کی اس کے علاوہ بھی 3 بیویاں ہیں۔


خاتون نے فیس بک پر اس کے 49 سالہ شوہر ''ڈارنل پکسلے'' کی ایک اور خاتون کے ساتھ شادی کی تصویر دیکھ کر حیران رہ گئی۔ اس نے مزید تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ پکسلے کی اس کے علاوہ 3 بیویاں ہیں اور ایک اور خاتون کو وہ طلاق بھی دے چکا ہے۔ پکسلے کی بیگم نے مقامی پولیس میں شکایت درج کرادی جس کے بعد اس کے شوہر کو پولیس نے حراست میں لے لیا تاہم بعدازاں جج نے اسے ضمانت پر ان ہدایات کے ساتھ رہا کردیا کہ وہ اپنی بیگمات سے کوئی رابطہ نہ رکھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بات اس قدر عجیب ہے کہ ناقابل یقین لگتی ہے لیکن ابتدائی تحقیقات میں حقیقت بظاہر یہی لگتی ہے۔ اس مقدمے میں پکسلے کو جیل کاٹنا پڑسکتی ہے۔
Load Next Story