اسٹاک مارکیٹ میں مندی 15400 کی حد بھی گرگئی

61 فیصدحصص کی قیمتوں میں کمی، 20.5 ارب روپے کانقصان، ا نڈیکس 77 پوائنٹس نیچے آگیا


Business Reporter September 25, 2012
61 فیصدحصص کی قیمتوں میں کمی، 20.5 ارب روپے کانقصان،ا نڈیکس 77 پوائنٹس نیچے آگیا۔ فوٹو: فائل

بین الاقوامی مارکیٹس میں فروخت کے دبائو اورمندی کے اثرات کراچی اسٹاک ایکس چینج پر بھی پیرکومرتب ہوئے۔

جہاں کاروباری صورتحال اتارچڑھائو کے بعدمندی کی لپیٹ میں رہی جس سے انڈیکس کی15400کی حدبھی گرگئی اورکاروباری حجم بھی6ہفتوںکی کم ترین سطح پر آگیا۔

مندی کے باعث61.12 فیصدحصص کی قیمتوں میںکمی ہوئی جبکہ سرمایہ کاروںکے20 ارب50 کروڑ7لاکھ20 ہزار336روپے ڈوب گئے،ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں کی جانب سے18 لاکھ47 ہزار104 ڈالر، مقامی کمپنیوں کی جانب سے24 لاکھ86 ہزار781 ڈالر۔

این بی ایف سیز کی جانب سے5 لاکھ48 ہزار 338 ڈالر، انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے11 لاکھ 65 ہزار616 ڈالر اور دیگرآرگنائزیشنز کی جانب سے60 ہزار 249 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کے نتیجے میں ابتدائی اوقات کے دوران 62 پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس کی15500 کی نفسیاتی حدبحال ہوگئی تھی۔

لیکن بینکوں ومالیاتی اداروں اورمیوچل فنڈزکی جانب سے اس دوران مجموعی طور پر 61 لاکھ8 ہزار88 ڈالر مالیت کے سرمائے کے انخلاسے تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی جس کے نتیجے میںکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس77.12 پوائنٹس کی کمی سے 15375.52 ہوگیاجبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 61.46 پوائنٹس کی کمی سے12963.11 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 115.65 پوائنٹس کی کمی سے27182.49 ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں