جانوروں کا دماغ کنٹرول کرنے اور انھیں سلانے کا ماہر جاپانی

کان زاوا کا کہنا ہے کہ اس کا علم ’’کائی‘‘ سے بہتر ہے اور وہ باآسانی جانوروں کا دماغ کنٹرول کرلیتا ہے۔


Net News August 19, 2014
کان زاوا کا کہنا ہے کہ اس کا علم ’’کائی‘‘ سے بہتر ہے اور وہ باآسانی جانوروں کا دماغ کنٹرول کرلیتا ہے۔ فوٹو : فائل

جاپان کے ''کائی'' ماسٹر کان زاوا سنسائی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ناصرف ہر طرح کے جانوروں کا دماغ کنٹرول کرسکتا ہے بلکہ انھیں سونے پر بھی مجبور کرسکتا ہے۔

کائی ماسٹر کا کہنا ہے کہ اس کا دماغ اس قدر طاقتور ہے کہ وہ مختلف جانوروں کا دماغ ایک وقت میں کنٹرول کرسکتا ہے اس نے اپنے اس فن کا مظاہرہ مختلف ٹی وی چینلز پر بھی کیا ہے۔ کائی کا علم قدیم چینی روایات میں ''انرجی'' کی منتقلی کا علم ہے جس میں ایک جسم سے دوسرے جسم میں منتقلی ہوتی ہے۔

کان زاوا کا کہنا ہے کہ اس کا علم ''کائی'' سے بہتر ہے اور وہ باآسانی جانوروں کا دماغ کنٹرول کرلیتا ہے۔ مختلف آن لائن دستیاب وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کان زاوا اپنے دونوں ہاتھوں کو جوڑ کر جانور میں اپنی ''انرجی'' منتقل کرتا ہے جس سے جانور پر سکون ہونے کے بعد نیند میں چلا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں