پی ایس ایل 11: لاہور قلندرزکا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 135 رنز کا ہدف

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عثمان طارق اور جہاں داد خان نے 3، 3، الزاری جوزف نے 2 ثاقب خان نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا


ویب ڈیسک April 17, 2026
تصویر: لاہور قلندرز (ایکس)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 135 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ایونٹ کے 26 ویں میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی ٹیم 19.5 اوورز میں 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

قلندرز کی جانب سے حسیب اللہ خان 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دیگر بلے بازوں میں اسامہ میر 22، فخر زمان 20، عبداللہ شفیق 17، سکندر رضا 15، چرِتھ اسالنکا6، محمد نعیم 4، محمد فاروق 2، کپتان شاہین شاہ آفریدی 0 اور حارث رؤف 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عثمان طارق اور جہاں داد خان نے 3، 3  جبکہ الزاری جوزف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ثاقب خان نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔