شہر کے حساس علاقوں میں انسداد پولیو مہم شروع 5 لاکھ بچوں کو خوراک پلائی جائیگی
سہ روزہ انسداد پولیو مہم 46 یونین کونسلوں میں پیر سے شروع ہوئی، 2200 پولیو رضا کار اور ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں
کراچی کی انتہائی حساس 46 یونین کونسلوں میں سہ روزہ انسدادپولیو مہم پیر سے شروع ہوگئی ہے، انسدادپولیو مہم کا آغاز ای ڈی او صحت کراچی ڈاکٹر ظفر اعجاز نے کیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کراچی کی انتہائی حساس 46 یونین کونسلوں میں سہہ روزہ انسداد پولیو مہم شروع کردی گئی ہے، ای ڈی او ہیلتھ ظفراعجازکے مطابق شہر کی انتہائی حساس یونین کونسلوں میں 5 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، انسداد پولیو مہم کے دوران 2200 سے زائد پولیو رضا کاروں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ گڈاپ ٹاؤن، بلدیہ، سائٹ، گلشن اقبال، بن قاسم ٹاؤن، کیماڑی، لانڈھی، اورنگی، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، کورنگی سمیت 46 یونین کونسلوں میں سہ ر وزہ انسداد پولیو مہم شروع کی گئی ہے، 5 لاکھ ایک ہزار بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، پولیو رضاکاروں کی ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔
حکام کے مطابق انسداد پولیو مہم میں شریک پولیو رضاکاروں کے تحفظ کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، شہر کے تمام اضلاع میں پولیو رضاکار اس انسداد مہم میں شریک ہیں، واضح رہے کہ گزشتہ پولیو مہم میں پولیو رضاکاروں نے تحفظ نہ ملنے پر مہم میں حصہ لینے سے انکار کردیا تھا، محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کی جانب سے تحفظ کے بہتر انتظامات پر پولیو مہم شروع کی گئی ہے۔