بدترین شکست پر بھارت میں تنقید کا طوفان کھڑا ہوگیا

کپتان دھونی کی برطرفی اور پلیئرز سے مشاہرے واپس کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا


Sports Desk/AFP August 19, 2014
اخبارات کے ساتھ ملکی سیاستدان بھی انگلینڈ سے ہارنے والی ٹیم کے خلاف ہوگئے۔ فوٹو: فائل

انگلینڈ کے ہاتھوں سیریز میں بدترین شکست پر بھارت میں تنقید کا طوفان کھڑا ہوگیا۔

کپتان دھونی کی برطرفی اور پلیئرز سے مشاہرے واپس کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا، اخبارات کے ساتھ اب سیاستدان بھی ٹیم کیخلاف ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کیخلاف ٹیم کی سیریز میں شکست پر بھارت میں زبردست تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، چند شائقین نے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو ٹیم سے نکالنے جبکہ دیگر نے پلیئرز سے اپنے اپنے مشاہرے واپس کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ اوول میں پانچویں ٹیسٹ میں اتوار کو اننگز اور 244 رنز سے فتح پر انگلینڈ نے پانچ میچز کی سیریز 3-1 سے اپنے نام کرلی۔

روزنامہ 'ہندوستان ٹائمز' نے صفحہ اول پر شہ سرخیوں میں لکھا 'بے حوصلہ بھارت آندھی کی نذر ہوگیا'۔ اخبار لکھتا ہے کہ اگر بھارتی شائقین یہ سمجھتے ہیں کہ انگلینڈ میں 2011 میں 0-4 سے ٹیسٹ سیریز ناکامی ہی سب سے بدترین تھی تو انھیں اتوار کو ایک اور حیرانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ بھارت کے ممتاز کرکٹ رائٹر ایاز میمن نے ٹویٹر پر لکھاکہ عمر رسیدہ ٹیم کی شکست بدترین تھی، انھوں نے اسے ایک ایسی سائیڈ کی عدم یکجہتی قرار دیا جس نے مستقبل کے بڑے بڑے دعوے کیے تھے۔ 'دی میل ٹوڈے' اخبار نے اپنی شہہ سرخی میں 'تباہ کن جوڑی کو چلا جانا چاہیے' لکھتے ہوئے مطالبہ کیاکہ بھارت کے ورلڈ کپ فاتح کپتان دھونی اور کوچ ڈنکن فلیچر کو ملک سے باہر ٹیسٹ میں ناقص کارکردگی پر نکال دینا چاہیے۔

'دی ٹائمز آف انڈیا' ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے مطالبہ کرتا ہے کہ ملک کے لاڈلے اور خطیر رقم حاصل کرنیوالے کرکٹرز کو اپنے اصل مشاہروں کو واپس کردینا چاہیے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ کم از کم ان کی گذشتہ تین ٹیسٹ میں ناقص کارکردگی پر مشاہرے ضبط کرلینے چاہئیں، اخبار نے تجویز پیش کی کہ پلیئرز سے حاصل شدہ رقومات کو خواتین کی ٹیم پر استعمال کیا جائے۔ ایسے سیاستدان جو عام طور پر ملکی کرکٹرز کو مبارکباد دینے میں پہل کرتے ہیں اب ناقص کارکردگی پرسوشل میڈیا پر دل کی بھڑاس نکال رہے ہیں۔ بزرگ سیاستدان ڈگوجایا سنگھ نے ملک کے مینوفیکچرنگ شعبے کو مستحکم کرنے کی وزیر اعظم نریندرا مودی کی حالیہ اپیل پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے پہل کردی،ان کے رنز اب صرف 'میڈ ان انڈیا' ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |