پاکستان ایران امریکا تنازع کے مذاکرات کے ذریعے حل کا داعی ہے، محسن نقوی

  تنازعہ کا دیرپا حل ہی خطے کے استحکام و امن کا ضامن  ہے، محسن نقوی


ویب ڈیسک April 20, 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی جس میں اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے مرحلے کیلئے کئے انتظامات پر گفتگو کی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق میٹنگ میں کشیدگی میں کمی لانے کے لیے سفارتی و مذاکراتی چینلز کے ذریعے پائیدار حل کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نےایران کے سفیر کو حالیہ دورہ ایران بارے میں آگاہ کیا۔ ایرانی سفیر نے کشیدگی کم کرنے کے لیے  پاکستان کے مثبت و تعمیری  کردار کو سراہا۔

محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے مرحلے کیلئے تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔ غیر ملکی وفود کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک ایران تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں۔برادرانہ تعلقات کو  قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاکستان ایران امریکا تنازعہ کے مذاکرات کے ذریعے حل کا داعی ہے۔