اسمبلی اراکین مستعفی ہوئے تو ضمنی الیکشن ہوں گے الیکشن کمیشن

بیلٹ پیپر فوج کی نگرانی میں چھپوائے، عمران خان کا اردو بازار سے چھپوانے کا الزام بے بنیاد ہے


Numainda Express August 19, 2014
بیلٹ پیپر فوج کی نگرانی میں چھپوائے، عمران خان کا اردو بازار سے چھپوانے کا الزام بے بنیاد ہے۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے بیلٹ پیپرز اردو بازار سے چھپوانے کی تردید کردی۔

ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن شیرافگن اور صوبائی الیکشن کمشنر انور محبوب نے میڈیاکو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بیلٹ پیپرز کا تمام ریکارڈ موجود ہے جو کسی بھی مجاز اتھارٹی کو فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں جو ان الزامات کی تحقیقات کرے۔ 11 مئی 2013 کے انتخابات میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی انتہائی سیکیورٹی میں کی گئی تھی جس کی نگرانی فوج کے کرنل رینک کے افسر کررہے تھے۔ بیلٹ پیپرز پرنٹنگ کارپویشن آف پاکستا ن اور سیکیورٹی پرنٹنگ آف پاکستان سے چھپوائے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں