لانگ مارچ پاکستان کوانتشارکی طرف لے جارہاہےعالمی میڈیا

قادری اورعمران کے مارچ نے دارالحکومت میں زندگی مفلوج کردی ہے، بین الاقوامی میڈیا

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارکسی رہنمانے اپنے کارکنوں کو یوٹیلٹی اوردیگر بل اداکرنے سے منع کیاہے، عالمی میڈیا۔ فوٹو : آئی این پی

عالمی میڈیانے عمران خان کے لانگ مارچ کوپاکستان کے لیے مشکل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ لانگ مارچ ملک کوانتشار کی طرف لے جارہا ہے۔

برطانوی اخبارڈیلی میل نے مارچ کے حوالے سے کہاہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارکسی رہنمانے اپنے کارکنوں کو یوٹیلٹی اوردیگر بل اداکرنے سے منع کیاہے۔ عمران خان نے اپنے دھرنے کی ناکامی کو میڈیا اورسیاسی تجزیہ کاروں سے چھپانے کیلیے سول نافرمانی کی تحریک کااعلان کیاہے۔ بی بی سی نے کہاہے کہ عمران خان کے سول نافرمانی تحریک کے اعلان کے بعداور ان کی تقریرشروع ہونے سے پہلے کے مناظریکسربدل گئے۔ تقریر سے پہلے لوگوں کا گروہ اسٹیج کی طرف بڑھ رہاتھا جواعلان کے بعدواپسی کیلیے مڑگیا، وہ سول نافرمانی کے اعلان سے متفق نہ تھے۔


امریکی اخبار نیویارک ٹائمزکے مطابق طاہرالقادری اورعمران خان کے مارچ نے پاکستان کے دارالحکومت میں نظام زندگی مفلوج کردیا ہے۔ شہری پوچھ رہے ہیں کہ انھیں کس بات کی سزادی جارہی ہے، ایک اوراخبار نے لکھاہے کہ پہلے سے معاشی مسائل کا شکار ملک پاکستان میں سول نافرمانی تحریک کے اعلان کے بعدمزید انتشارکا خطرہ پیداہوگیاہے۔

برطانوی اخبار دی گارجین نے لکھاہے کہ2رہنما اسلام آباد میں10لاکھ لوگ تونہ لاسکے تاہم پولیس کے آنے سے اسلام آبادمیں نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے۔ بھارتی اخبارانڈیا ٹائمزکا کہناتھا کہ پاکستان میں پہلے ہی دہشت گردحملے ہو رہے ہیں اور لانگ مارچ کے بعدپاکستان مزید انتشارکا شکار ہوگا۔

Recommended Stories

Load Next Story