لاہور میں ریس لگاتی کاروں نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا


ویب ڈیسک April 22, 2026

لاہور: ڈیفنس اے کے علاقے میں ریس لگاتی کاروں کی ٹکر سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی نوجوان کی شناخت سیف کے نام سے ہوئی ہے جو موٹر سائیکل پر اپنے دفتر سے گھر جا رہا تھا کہ اسی دوران ریس لگاتی دو تیز رفتار گاڑیوں نے اسے ٹکر مار دی۔

حادثے کے نتیجے میں سیف شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ زخمی کے بھائی حمزہ کی مدعیت میں نامعلوم کار ڈرائیورز کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔