اسرائیل نے ایک بار پھر ایران کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دیتے ہوئے اپنی امریکا کے ساتھ دوستی کا بھی اظہار کیا ہے۔
عالمی خبر ساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے وزیرِ دفاع یسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔
اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکا کے گرین سگنل کا انتظار ہے، اشارہ ملتے ہی ایران کو تاریکی اور پتھر کے دور میں دھکیل دیں گے۔
وزیردفاع یسرائیل کاٹز نے مزید کہا کہ امریکی اشارہ ملتے ہی سب سے پہلے خامنہ ای کے پورے خاندان کو ختم کردیں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اس بار ایران پر حملہ مختلف اور مہلک ہوگا۔ سب سے زیادہ تکلیف دہ مقامات پر تباہ کن ضربیں لگائی جائیں گی جو ایران کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں گی اور انھیں منہدم کر دیں گی۔
یاد رہے کہ اسرائیل کے 28 فروری کو تہران میں کیے گئے حملے میں ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای اپنی عسکری قیادت سمیت شہید ہوگئے تھے۔
اس حملے میں مبینہ طور پر ان کے اہل خانہ بھی زخمی ہوئے تھے اور کہا جاتا ہے کہ نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اب تک زخمی اور زیر علاج ہیں۔