پشاور:
خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر کو تاحیات مراعات دینے سے متعلق قانون واپس لے لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں تنخواہوں اور استحقاق ایکٹ میں اسپیکر کو مختلف مراعات دینے کے لیے ترامیم کی گئی تھیں۔
مجوزہ ترامیم کے تحت اسپیکر کو سبکدوش ہونے کے بعد گریڈ 17 کا ایک آفیسر، معاون عملہ، ڈرائیور، باورچی اور سیکیورٹی فراہم کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔
تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں اس ایکٹ کی شق 20 پر اعتراضات اٹھائے گئے، جس کے بعد خیبرپختونخوا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر تنخواہوں اور استحقاق ایکٹ سے شق 20 کو ختم کر دیا گیا۔