پہلگام فالس فلیگ، پاکستانی فضائی حدود کی بندش بھارت کیلئے بڑا معاشی دھچکا

بندش میں مزید توسیع سے بھارتی ایئر لائنز  کو کئی ممالک کے روٹ ختم کرنا پڑیں گے


ویب ڈیسک April 24, 2026

پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں  بلاجواز یکطرفہ اقدامات کے جواب میں پاکستان نے فضائی حدود کی بندش سے  بھارت کو بڑا نقصان پہنچایا.

پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کو اضافی وقت درکار اور یومیہ اخراجات میں لاکھوں ڈالر اضافہ ہورہا ہے. بھارت سے امریکہ اور یورپ جانے والی پروازوں کو طویل اور مہنگے روٹ استعمال کرنے پڑتے ہیں.

پاکستانی حدود کی بندش کے باعث طویل روٹ کی بھارتی پروازوں کو راستے میں کسی دوسرے ملک سے ری فیولنگ  بھی کرنا پڑتی ہے. پاکستانی فضائی حدود کی بندش  سے بھارتی ایئرلائنز کوسالانہ800ملین ڈالرکا نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے.

ماہرین کے مطابق بھارت پاکستان کیخلاف اپنے  غیر منطقی اقدامات   کا خمیازہ ناقابل تلافی معاشی نقصانات کی صورت میں  بھگت رہا ہے. پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع سے بھارتی ایئر لائنز  کو کئی ممالک کے روٹ ختم کرنا پڑیں گے.

بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے جواب میں پاکستان  کا ردعمل اسے ذمہ دار ریاست کے طور پر پیش کرتا ہے.