سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی

ملازمین بینرز پکڑے ہوئے پولیس کی بھاری نفری کے درمیان فیکٹری کے احاطے میں جمع ہوئے


ویب ڈیسک April 24, 2026


سام سنگ کمپنی کے دسیوں ہزار ملازمین نے جنوبی کوریا کے پیونگ ٹیک میں قائم کمپیوٹر چپ کمپلیکس میں ریلی نکالی جس میں ملازمین نے بونس میں اضافہ نہ کیے جانے پر ہڑتال کی دھمکی دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملازمین کا کہنا ہے کہ اے آئی کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے میموری چپ کے منافع کو بڑھاتی ہے، لہٰذا ملازمین کی اُجرت میں بھی اضافہ کیا جائے۔

ملازمین بینرز پکڑے ہوئے پولیس کی بھاری نفری کے درمیان فیکٹری کے احاطے میں جمع ہوئے اور نعرے لگائے کہ معاوضے کے طریقہ کار کو شفاف بنائیں۔

یونین کے عہدیداروں نے بتایا کہ تقریباً 40,000 ارکان نے احتجاج میں حصہ لیا۔ یہ ریلی سام سنگ کی جنوری-مارچ سہ ماہی آمدنی اور آپریٹنگ منافع میں سب سے زیادہ اضافے کے چند گھنٹے بعد نکالی گئی۔